پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کھلاڑی بسمہ معروف اور غلام فاطمہ کراچی میں ٹریفک حادثے کے دوران معمولی زخمی ہوگئیں۔
پی سی بی کے مطابق دونوں کو کھلاڑیوں کو طبی امداد فراہم کردی گئیں ہیں۔ دونوں کھلاڑی پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی زیرنگرانی ہیں۔ دونوں کھلاڑی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزکیلئےتربیتی کیمپ کاحصہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں پلیئرز جمعے کی شب کراچی میں ہوٹل کے باہر یوٹرن لیتے ہوئے گاڑی فٹ پاتھ سے جا ٹکرائی، حادثے میں دیگر پلیئرز محفوظ رہیں تھیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بسمہ اور غلام فاطمہ کی انجری بھی بہت معمولی نوعیت کی تھی، دونوں پلیئرز کے مقامی اسپتال میں احتیاطی ٹیسٹ بھی ہوئے ہیں اور پی سی بی کا میڈیکل پینل بھی ان کی دیکھ بھال کر رہا ہے۔