سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل راولپنڈی سے رہا کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری کی اہلیہ حبا چوہدری ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر کو اڈیالہ جیل سے راہ کر دیا گہاہے ، ان کی چند روز قبل ضمانت منظو ر ہوئی تھی ۔
یاد رہے کہ چند روز قبل اسلا م آباد ہائیکورٹ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس طارق محمود جہانگیری نے جہلم میں زمین سے متعلق نیب کے کیس میں فواد چوہدری کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ روز فواد چوہدری کی 22 مقدمات میں 3 ہفتے کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی ، عدالت نے نہیں 3 ہفتے میں متعلقہ عدالتوں سے رجوع کرنے کا حکم دیا ۔