پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کیلئے پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے۔
اپنے حالیہ بیان میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اورسیکیورٹی مسائل کا سامنا ہے ، کسی ایک جماعت کوحکومت سازی کیلئے واضح مینڈیٹ نہیں ملا۔
بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ عوام چاہتے ہیں سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر ملکی ترقی کیلئے مل کر کام کریں۔
پی پی چیئرمین کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی کیلئے پیپلز پارٹی حکومت کا ساتھ دے رہی ہے، اپوزیشن کو ووٹ گالیاں دینے کیلئے نہیں ملا۔
انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کو کوڈ آف کنڈکٹ بنانا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاست دان اور ادارے اپنے دائروں میں رہ کر کام کریں تو ملک ترقی کرے گا۔