قومی ٹی ٹوینٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا پر ذو معنی پیغام جاری کرتے ہوئے صارفین کو پریشانی میں مبتلا کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی کی جانب سے انسٹاگرام پر سٹوری شیئر کی گئی ،ویڈیو میں موجود پیغام حالیہ دنوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم ہونے والے واقعات کی عکاسی کرتا ہے، ویڈیو پیغام کے مطابق ’’مجھے کبھی بھی اس مقام پر مت پہنچاؤ، جہاں مجھے تمہیں دکھانا پڑے کہ میں کتنا ظالم اور بے رحم ہو سکتا ہوں، میرے صبر کا امتحان مت لو، کیونکہ میں شاید سب سے مہربان اور پیارا شخص ہوں جس سے تم کبھی ملے ہو، لیکن ایک بار جب میں اپنی حدپار کر جاؤں تو آپ مجھے وہ کام کرتے دیکھیں گے جو کسی نے نہیں سوچا تھا کہ میں کرنے کے قابل ہوں۔