ملک کے سرکاری ڈالرز کے ذخائر میں بھاری اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے جبکہ مجموعی طور پر ڈالر ذخائر میں کمی ہوئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کےڈالر ذخائر 1کروڑ 85لاکھ ڈالرکے اضافے کے بعد 8ارب4کروڑڈالرہوگئے، بینکوں کے ڈالر ڈپازٹس 6 کروڑ 72لاکھ ڈالر سے کم ہو کر 5ارب34کروڑڈالر رہ گئے، ملکی زرمبادلہ کامجموعی ذخیرہ 4 کروڑ 87 لاکھ ڈالر کی کمی سے 13 ارب 38 کروڑ ڈالر رہ گیا۔