خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے رواں سال کے پہلے 9 ماہ میں 30 اعشاریہ 3 ارب روپے کے محاصل اکٹھے کر لئےجو گذشتہ مالی سال کے مقابلے میں 35 فیصد زیادہ ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سیلز ٹیکس آن سروسز کی مد میں مارچ کے مہینے تک 27 اعشاریہ 6 ارب روپے، انفرااسٹرکچر ڈویلپمنٹ سس کی مد میں اب تک 3اعشاریہ7 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔
رپورٹ کے مطابق پچھلے سال 12 ماہ میں صرف 30 اعشاریہ 3 ارب روپے اکٹھے کیے گئے۔ ڈی جی کیپرا کے مطابق ادارے کو رواں مالی سال کے لیے 42 ارب کا ہدف دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حکومت کی جانب سے دیے گئے ہدف سے زیادہ محاصل اکٹھے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔






















