ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری پر قصوروار پی سی بی کو ٹھہرادیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق علی ترین نے ٹویٹر کر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ فاسٹ باولر احسان اللہ کی انجری کا تعین ٹھیک نہیں کیا گیا، احسان اللہ کی سرجری بھی کامیاب نہیں رہی، کم سے کم پی سی بی یہ مان گیا کہ ہم اسکی دیکھ بھال کرسکیں ، جب احسان اللہ این سی اے میں ری ہیب کررہا تھا تب اسکی رہائش کے اخراجات ملتان سلطانز نے اٹھائے ، ہم نے انجری کے باوجود احسان اللہ کو اپنے پاس رکھا کہ وہ فزیو کے ساتھ کام کرسکے، ہم احسان اللہ کا رواں ماہ انگلینڈ میں بہترین سرجن سے چیک اپ کروائیں گے، احسان انگلینڈ جانے سے قبل سوات میں خاندان کے ساتھ وقت گزار رہا ہے۔