پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقرر کردی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کا پانچواں اجلاس ہوا جس میں سال 2023-2024 کیلئے گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کی منظوری دے دی گئی۔
کابینہ اجلاس میں پنجاب میں سپیشل سپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی اور اس بات کا عزم کیا گیا کہ ریپ اور بچوں پر ظلم زیادتی کی مقدمات کا تیز ترین ٹرائل کرکے منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔
کابینہ اجلاس کو ہتک عزت کے قانون میں ترمیم سپیشل کورٹ قائم کرنے پر بریفننگ بھی دی جبکہ قانون منظوری کیلئے جلد پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
قانون کے تحت ہتک عزت کیس میں90دن میں ڈگری اور180دن میں ٹرائل ختم کرنا ہوگا۔
اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ جھوٹ بولنےاور جھوٹے الزامات کے کلچر کو بدلنا ہوگا۔