رمی کی زیر نگرانی کاکول میں جاری قومی کرکٹرز کے فٹنس کیمپ کے 8 اپریل کی بجائے 7 اپریل کوختم ہونے کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق فٹنس کیمپ کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی جانب سے قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کے اہتمام کا امکان ہے ،یہ افطار ڈنر ممکنہ طور پر راولپنڈی میں منعقد کیاجائے گا جہاں شرکت کے بعد تمام کھلاڑی اسی رات گھر وں کو روانہ ہو جائیں گے ۔
یاد رہے کہ کاکول میں جاری فٹنس کیمپ میں 29 قومی کرکٹرز شریک ہیں جہاں پاک فوج کے زیر نگرانی ان کی فنٹس کا جائزہ لیا جارہاہے جبکہ سلیکٹرز بھی کھلاڑیوں کی کارکردگی کا معائنہ کر رہے ہیں ۔ فٹنس کیمپ میں کارکردگی کی بنیاد پر نیوزی لینڈ کے خلاف سکواڈ فائنل کیا جائے گا ۔