پشاور ہائیکورٹ نےخیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پرممبران سے حلف نہ لینے پرتوہین عدالت کیس میں پراسپیکر اور ڈپٹی سپیکرصوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے۔
جسٹس ایس ایم عتیق شاہ اورجسٹس سید ارشد علی پرمشتمل 2رکنی بنچ نےسماعت کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نےمخصوص نشستوں پر منتخب ممبران سے حلف لینےکا حکم دیا اس کے باوجود ممبران سے حلف نہیں لیا گیا، سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے عدالت احکامات کی خلاف ورزی کی ہے۔
عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کرنےپر سپیکر اور ڈپٹی سپیکر صوبائی اسمبلی کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی جائے۔
بعد ازاں عدالت نے اسپیکر اورڈپٹی اسپیکرصوبائی اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔