تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں لین دین کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی آگئی۔ کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 277.80 روپے پر آگئی
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو پیر کو 278.14 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربینک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا۔