اسلام آباد ہائی کورٹ کے 8 ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں،2 ججوں کے اسٹاف نے خط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈرموجود تھا۔
پاؤڈر کیا ہے ؟ پولیس ماہرین تحقیقات میں مصروف ہیں،جبکہ عدالتی ذرائع کا کہنا ہے کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق پاوڈر کی نوعیت جانچنے کیلئے فرانزک ماہرین ہائی کورٹ بھجوائے ہیں۔