خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایف سی کے پالیسی اقدامات کی وجہ سے آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کےاعداد و شمارکےمطابق فروری میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات 257 ملین ڈالر رہیں، جو گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 32 فیصد زیادہ ہیں۔
رواں مالی سال کے جولائی سے فروری تک کے آٹھ ماہ کی مدت میں آئی ٹی کی برآمدات 15 فیصد اضافے سے 1.977 بلین ڈالر تک رہیں
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل ایس آئی ایف سی نے گزشتہ آٹھ ماہ میں 15 میں سے 13 مقرر کردہ اہداف حاصل کئے جن کی وجہ سے انفارمیشن ٹیکنالوجی سیکٹر کو تقویت ملی اور برآمدات میں اضافہ دیکھنے کو ملا
تجزیہ کاروں کا اندازہ ہے کہ مالی سال 2024 کے لیے پاکستان کی مجموعی آئی ٹی برآمدات تین سے چار بلین ڈالرز کے درمیان ہوسکتی ہیں، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.6 بلین ڈالرز زیادہ ہیں
ٹیلی کمیونیکیشنز، کمپیوٹر اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات فروری میں 257 ملین ڈالر رہیں، جس میں سال بہ سال 32 فیصد اضافہ دیکھا گیا
آئی ٹی سیکٹر کی کارکردگی اسی طرح جاری رہی تو امید ہے کہ آئی ٹی برآمدات کا 10 ارب ڈالر کا ہدف جلد حاصل کر لیا جائے گا
اس اضافے سے چینی کمپنیوں اور دیگر ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی
چینی کمپنیاں پاکستان میں آئی ٹی ساز و سامان کی مینوفیکچرنگ اور متعلقہ سہولیات قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں