اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمرایوب کی بطور اپوزیشن لیڈر منظوری دیدی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے تقرر کا مرحلہ مکمل ہوگیا، اسپیکرایازصادق نےعمرایوب کی درخواست کی تصدیق کرلی، اسپیکر نے تسلی کے بعد عمر ایوب کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کردیا۔
یاد رہے کہ عمرایوب قومی اسمبلی میں تحریک انصاف کے آزاد ارکان کے اپوزیشن لیڈرہونگے کیونکہ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو سنی اتحاد کونسل کے ارکان ماننے سے بھی انکار کر دیا۔
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے آزاد ارکان کو تحریک انصاف کا حمایت یافتہ تسلیم کرلیا، سرکاری دستاویز میں آزاد ارکان کو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ قرار دیا گیا۔ پشاور ہائیکورٹ فیصلے کی روشنی میں سنی اتحاد کونسل میں شامل ہونا تسلیم نہیں کیا گیا۔