پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹربینک میں ڈالر مزید 10 پیسے سستا ہو گیا۔ جس کے بعد ڈالر 277 روپے 84 پیسے پر بند ہوگیا ۔ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا ریٹ 277 روپے 94 پیسے پر بند ہوا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو پیر کو 278.14 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربنیک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا۔