وفاقی حکومت نے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
نگراں وزیر آئی ٹی ڈاکٹرعمرسیف کی صدارت وزیراعظم کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے حج آپریشن مکمل ڈیجیٹلائزڈ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
اجلاس میں وزیرمذہبی امور نے کہا کہ حج آپریشن سے متعلق موجودہ سسٹم کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت ہے، چاہتے ہیں وزارت آئی ٹی اس ضمن میں معاونت فراہم کرے، جس پر ڈاکٹرعمرسیف نے حج آپریشن کے سسٹم کو فوری اپ گریڈ کرنے کی ہدایت کردی۔
ڈاکٹرعمر سیف کا کہنا ہے کہ نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی ایکسپرٹ ٹیم وزارت حج میں تعینات کی جائے گی، عازمین حج کی سہولت وآگاہی کیلئے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل کی تیاری کی جائے۔
نگران وزیر آئی ٹی کا کہنا تھا کہ مناسک حج سے متعلق سہولیات اورشکایات کے انداراج کو ڈیجیٹلائزڈ کیا جائے گا، عازمین اور حجاج کرام حج سہولیات سے متعلق اپنا فیڈ بیک ڈیجیٹلی طور پر دے سکیں گے۔ ڈیجیٹلائزیشن سے حج آپریشن کی خامیوں اور شکایات کو ختم کیا جاسکے گا۔