دمشق میں اسرائیلی فضائی حملے میں سینیئر ایرانی فوجی کمانڈر محمد رضا زاہدی جاں بحق ہوگئے۔
ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے شام کے دارالحکومت دمشق میں ایرانی سفارت خانے کے قریب حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں پاسداران انقلاب کے اعلیٰ جنرل محمد رضا زاہدی جاں بحق ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 6 دیگر افراد بھی مارے گئے جبکہ حملوں سے شام کا دارالحکومت دمشق دھماکوں سے گونجا اٹھا۔
ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے ایرانی سفارتی تنصیبات کو نشانہ بنایا، حملہ ایرانی سفیر کی رہائش گاہ اورقونصلر سیکشن پر ہوا۔