صدر پاکستان، وزیراعظم، آرمی چیف سمیت دیگر کی جانب سے دہشت گردی میں ہلاک 5 چینی باشندوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے نورخان ایئربیس پر پھول رکھے گئے۔
اعلامیے کے مطابق دہشت گردی کے حالیہ واقعے میں ہلاک ہونے والے 5 چینی شہریوں کے لیے نور خان ایئر بیس پر پھول رکھنے کی تقریب منعقد ہوئی۔
صدر پاکستان آصف زرداری ، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی ، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر اور چیف آف ایئر سٹاف کی جانب سے بیس پر پھول رکھے گئے۔
مرحومین کے اعزاز میں تیس سیکنڈ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اور اس عزم کا بھی اعادہ کیا گیا کہ حکومت پاکستان دہشت گردی کے اس گھناوٴنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔
یاد رہے شانگلہ کے علاقے بشام میں گاڑی پر خودکش حملے میں پانچ چینی شہریوں سمیت چھ افراد جان سے گئے تھے، حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی چینی انجینیئروں کی گاڑی سے ٹکرائی۔