تبادلہ مارکیٹ میں پاکستان روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان آج بھی برقرار ہے۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں زید 5 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹربینک میں ڈالر277 روپے90 پیسے کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت جاری کمی کا رجحان گزشتہ ہفتے بھی برقرار رہا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت جمعے کے روز 277.95 روپے کی سطح پر بند ہوئی جو پیر کو 278.14 روپے تھی۔ ڈالر کی قیمت میں رواں ہفتے کے دوران مجموعی طور پر 19 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ابتک ڈالر کی قیمت میں 5 روپے 54 پیسے کمی دیکھی گئی،جس سے انٹربنیک میں ڈالر 278 روپے پر آگیا۔