فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تاجر دوست اسپیشل پروسیجر2024 کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ تاجروں اور دکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تاجردوست اسپیشل پروسیجرکا اطلاق تاجروں اوردکانداروں پر ہوگا، اسکیم کے تحت تاجروں اوردکانداروں کی رجسٹریشن یکم اپریل سے ہوگی۔
ماہانہ ایڈوانس انکم ٹیکس کی پہلی وصولی15جولائی 2024 سے ہوگی، ایڈوانس انکم ٹیکس کی15 جولائی کے بعد ہرماہ کی15 تاریخ کو وصولی ہوگی، چھوٹےتاجروں، دکانداروں، ہول سیلرز، ریٹیلرزپراسکیم کا اطلاق ہوگا، مینوفیکچررزکم ریٹیلرز، امپورٹرکم ریٹیلرز پراسکیم کا اطلاق ہوگا۔
اعلامیے کے مطابق رجسٹریشن کراچی، لاہور، پشاور، راولپنڈی، کوئٹہ اوراسلام آباد میں ہوگی، تاجروں اوردکانداروں کیلئےکم از کم ایڈوانس ٹیکس1200روپے ہوگا، تاجر، دکاندارموبائل ایپ یا ایف بی آرکےویب پورٹل پررجسٹریشن کراسکیں گے، رجسٹریشن ٹیکس سہولت سینٹروں کے ذریعے بھی ہوسکے گی۔ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 30 اپریل 2024 ہوگی۔