وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہورمیں ڈور پھرنے سے دوافراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کانوٹس لے لیا ۔
تفصیلات کے مطابق مریم نواز شریف نے آئی جی پولیس سے واقعات پر رپورٹ طلب کر لی ہے اور کہا کہ سخت احکامات کےباوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پرتشویش ہے،پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے، شہری قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں۔
یاد رہے کہ کچھ روز قبل فیصل آباد میں ایک 22 سالہ نوجوان قاتل ڈور کے باعث زندگی کی بازی ہار گیا تھا جبکہ آج لاہور میں بھی دو نوجوان لڑکے شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے جہاں ان کا علاج جاری ہے ۔