- خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ایس آئی ایس ایف کےتحت برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی
- امریکی کمپنی”نیشنل ائیر لائنز“ کا کارگو طیارہ Boeing 747 برازیل سے درآمد شدہ اعلیٰ نسل کے مویشیوں کی پہلی کھیپ لے کر سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچ گیا
- یہ عمل خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (SIFC) کےتحت قائم کئے گئے گرین پاکستان لائیوسٹاک انیشیٹیو (GPLI) کو بہتربنانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا
- 22.5 گھنٹوں پر محیط یہ پرواز برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو (Sao Paulo) سے اڑان بھر کے انگولا اور عمان سے ہوتی ہوئی سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری
- 9044 میل کا سفر طے کرنے والی یہ پرواز مویشیوں کی ترسیل کے لحاظ سے تاریخ کی لمبی ترین پرواز بن گئی جو گزشتہ ریکارڈ سے 300 میل زیادہ ہے
- اس تاریخی برآمد کی سہولت کاری میں ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ، فان گرو پروائیویٹ لمیٹڈ(Fongrow)، برازیلن سفیر اور برازیل میں تعینات پاکستانی سفیرنے کلیدی کردار ادا کیا
- اعلیٰ جنیاتی خصوصیات کے حامل یہ مویشی مقامی کسانوں کو گوشت اور دودھ کی ضروریات کے تحت فراہم کئے جائینگے،درآمد کئے جانے والے 9 نسلوں پر مشتمل ان مویشیوں میں پاکستان کی مقامی اور برازیل کی نسلیں شامل ہیں
- پاکستان کی مقامی نسلوں میں لال سندھی، گزیرہ، براہمن اور گیر شامل ہیں جن کی نسلوں کو برازیل نے پاکستان سے 1950 ء میں حاصل کیا اور ان کی حفاظت اور افزائش کی
- ان مویشیوں کو سیالکوٹ سے اوکاڑہ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں ان کو دو ہفتے کے لئے قوارنٹائن میں رکھا جائے گا۔