پاکستان میں اس سال عید کی چھٹی ممکنہ طور پر طویل ہونے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عیدالفطر کے موقع پر 6 چھٹیاں ملنے کا امکان ہے تاہم حتمی اعلان حکومت کی جانب سے کیا جائے گا۔
محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق عیدالفطر 10 اپریل بروز بدھ کو ہونے کا امکان ہے۔ تاہم عیدالفطر کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی، اگر مذکورہ پیش گوئیاں درست ثابت ہوتی ہیں تو ملک میں عید کی نسبتاً طویل چھٹیاں متوقع ہیں۔
چونکہ عام طور پرعید کی چھٹیوں کا آغاز عید سے ایک روز قبل ہوتا ہے لہذا اگر 10 اپریل بروز بدھ کو عید ہوتی ہے تو عید کی چھٹیاں منگل سے شروع ہوں گی، اس صورت میں حکومت کی جانب سے منگل سے جمعہ تک 4 چھٹیاں دی گئیں تو ویک اینڈ ملا کر کل 6 چھٹیاں بن جائیں گی۔






















