کہروڑ پکا میں ظالم شوہر نے گھریلو جھگڑے کے دوران طیش میں آ کر حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو قتل کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق جھگڑے کے دوران بیوی نے اپنے شوہر کے منہ پر تھپڑ مارا جس کے جواب میں ملزم نے طیش میں آتے ہوئے حاملہ بیوی اور ڈیڑھ سالہ بیٹی کو گلا دبا کر قتل کر دیا ۔پولیس کا کہناہے کہ قتل کا واقعہ چند روز قبل پیش آیا ، ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے اور اس نے تفتیش کے دوران اعتراف جرم بھی کر لیاہے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔