گرین کارپوریٹ انیشیٹیو اورگرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹیو جدید زراعت اور مویشیوں کی افزائش کے لئے پر عزم ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت کارپوریٹ ایگریکلچر اور لائیوسٹاک فارمنگ مثبت نتائج دے رہی ہیں،بہت سی سرکاری اور نجی کمپنیاں اورسرمایہ کار ان کوششوں سے فائدہ اٹھا کرمطلوبہ نتائج حاصل کر رہے ہیں۔
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل،گرین کارپوریٹ انیشیٹیو اورگرین کارپوریٹ لائیوسٹاک انیشیٹیو کےذریعےزراعت اور لائیوسٹاک میں جدت لا رہی ہے۔
ان انیشیٹیوزکا مقصد زراعت اورلائیوسٹاک میں جدیدٹیکنالوجی کے استعمال سے پیداواربڑھانا ہے،جوکہ پاکستان میں خوراک کی سکیورٹی کے لئے انتہائی ضروری ہیں۔
پریسیژن فارمنگ کی تکنیک کےذریعے سےکم سے کم مواد کے استعمال سے زیادہ سے زیادہ پیداوار لی جا سکتی ہے،ان اقدامات سے لاگت میں کمی اور آمدن میں اضافہ متوقع ہے۔