پاک فوج نےگلگت بلتستان کےضلع کھرمنگ کےدور افتادہ گاؤں گمبا پاری میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔
میڈیکل کیمپ میں پاکستان آرمی کی آرمی میڈیکل اور ڈینٹل کور نے شرکت کی، پاک فوج نے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کے دوران 743 مریضوں کو طبی امداد فراہم کی جن میں 220 مرد، 246 خواتین، 224 بچے اور 53ڈینٹل مریض شامل تھے
میڈیکل کیمپس میں الرجی،فلو،بخار،معدے اور زچگی کےمسائل،جوڑوں کےمسائل، جسمانی کمزوری،دانتوں کادرد،پیٹ کا درد،بلڈ پریشر،شوگر اورانفیکشن کےمریضوں کامفت طبی معائنہ کیا گیا۔
علاقہ مکینوں کو بلڈپریشر،شوگر ٹیسٹ،ای سی جی،الٹراساؤنڈ،لیب ٹیسٹس اور معمولی آپریشن تھیٹرکےپروسیجرز کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں،مریضوں کو مفت طبی معائنے کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔
علاقہ مکینوں میں شعوربیدارکرنے کےلیےان میں تحائف تقسیم کیے گئے جن میں 30 دانتوں کی صفائی کٹس، 65 اسٹیشنری پیکٹس اور 4 فرسٹ ایڈ باکسز شامل تھے۔
کیمپ میں عوام کو حفظان صحت کے اصولوں پر جامع اور تفصیلی لیکچر دیے گئے،ضرورت مند عوام کے لیےآئندہ بھی مفت میڈیکل کیمپس کا انعقاد کیا جایا گا