سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔
صوبائی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کہا گیا کہ 4 اپریل 2024 کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور صوبائی حکومت کے تحت مقامی کونسلز جمعرات کو چھٹی منائیں گے۔
اسی طرح یکم اپریل کو مسیحی برادری کے لیے ایسٹر کے موقع پر بھی عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔