الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان کی سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی کو پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کی ہدایت کر دی ہے ، الیکشن کمیشن نے کےپی اسمبلی میں سینیٹ انتخابات کو مخصوص نشستوں پر اراکین کی حلف برداری سے مشروط کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے حکمنامہ میں کہا ہے کہ ووٹ ڈالنا ہر شہری کا بنیادی حق ہے، کسی کو بھی اس حق سے محروم نہیں کیا جا سکتا ، سینیٹ الیکشن کے انعقاد کے لیے مخصوص نشستوں پر نامزد اراکین کا حلف اٹھانا لازم ہے ، اسپیکر کے پی اسمبلی اس حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، بصورت دیگر درخواست گزاروں سے حلف لینے تک سینیٹ الیکشن کے نوٹیفیکیشن میں تبدیلی کر دی جائے گی ، اسپیکرعدالتی احکامات پرعمل نہیں کرتےتوخیبرپختونخوا میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے پر مجبور ہوں گے ۔