قومی ایئرلائن (پی آئی اے) قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے۔ کمرشل بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی جاری اور اثاثے واپس منتقل ہونے کا امکان ہے۔
وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق معاہدے پر دستخط سے بینکوں کو قرض پر 10 سال میں 12 فیصد سود ملے گا ، جو پارٹی پی آئی اے خریدے گی اس پارٹی کو 51 فیصد سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔
پی آئی اے کے 51 فیصد تک شیئرز فروخت کئے جائیں گے،تقریبا 49 فیصد شیئرز حکومتی ملکیت میں ہی رہیں گے، پی آئی اے کی نجکاری سے موصول رقم اسی کی بحالی پر خرچ کرنے کی تجویز ہے ، پی آئی اے منافع بخش ادارہ بننے پر ملنے والے ریونیو سے بینکوں کو قرض واپس کیا جائے گا۔