وفاقی کابینہ نے 24 افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنےکی منظوری دیدی۔ وزارت داخلہ کی سمری پر سرکولیشن کے ذریعے منظوری لی گئی۔
کابینہ نےجن افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی ہے ان میں صحافی سمیع ابراہیم، عمران ریاض بھی شامل ہیں۔ دونوں کے نام انکوائریز کے باعث ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما بابر اعوان سمیت بائیس افراد کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری ۔ بابراعوان کا نام دسمبر 2023 میں 190 ملین کیس کے باعث ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا ۔ وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی برائے ای سی ایل کی سفارشات کی روشنی میں منظوری دی۔