اداکارہ صاحبہ ریمبو زندگی میں پہلی مرتبہ والد سےملیں،طویل جدائی کے بعد مل کر باپ بیٹی اشکبار ہوگئے۔
پاکستان کی معروف اداکارہ صاحبہ ریمبو نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ انسٹاگرام پر اپنے والد کیساتھ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے،تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ باپ بیٹی لمبی جدائی کے بعد ملے ہیں،جس کے بعد دونوں اشکبار ہوگئے۔دونوں کی ملاقات 11 مارچ کو ہوئی تھی۔
دوران ملاقات صاحبہ کے والدکاکا کہنا تھا کہ 42 سال کی جدائی کے بعد بیٹی کو دیکھ کرخوشی ہوئی،میں مجبوریوں کی وجہ سے مل نہیں سکا،میں قصوروار ہوں میں اپنی غلطی مانتا ہوں۔
View this post on Instagram
جبکہ اداکارہ صاحبہ ریمبو کا کہنا تھاکہ والد نےمحبت سے گلے شکوے سنے،اس لئے انہیں معاف کردیا ہے۔