ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی گاوں میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے لرزہ خیز قتل کی واردات نے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق بھائی نے اپنے باپ اور دیگر افراد کی موجودگی میں اپنی 22 سالہ بہن ماریہ کو منہ پر تکیہ رکھ کر قتل کیا ، قتل کی واردات کے بعد باپ نے اپنے قاتل بیٹے کو پانی بھی دیا ۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے چک نمبر 477 ج ب میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کا مقدمہ پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کرتے ہوئے کارروائی کا آغاز کر دیاہے ۔ پولیس کا کہناہے کہ ماریہ کو 17 اور 18 کی درمیانی شب میں قتل کرنے کے بعد خاموشی سے دفنا دیا گیا ، مقتولہ کے دوسرے بھائی نے قبر کشائی کی درخواست دی ۔
ڈی پی او نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ لڑکی کی قبر کشائی کر کے لاش برآمد کر لی گئی ہے اور واقعہ کی وجوہات جاننے اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔