پرائیویٹ حج اسکیم کے عازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیارکر لی گئی۔
سمندر پار پاکستانی عازمین حج کے لیے خوشخبری سامنے آگئی، حکام کی جانب سے پرائیویٹ حج اسکیم کےعازمین کو پاسپورٹ کے اجرا کے لیے پالیسی تیار کر لی گئی ہے۔
وزارت مذہبی امور کی کوششوں سے سمندر پار پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجرا اور تجدید کے عمل میں آسانی ہوگی۔
پاسپورٹ کا اجرا جلد شروع ہوگا اور نئی پالیسی کے تحت دوہری شہریت کے عازمین کی کلیئرنس 7 دن میں کرنا ہوگی۔
7 روز میں کلیئرنس نہ ہونے پر خود بخود کلیئرنس تصور کی جائے گی اور اس کلیئرنس کی بنیاد پرعازمین کو عارضی پاسپورٹ جاری کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ دوہری شہریت کے حامل پاکستانیوں کو پاسپورٹ کیلئے کئی ماہ انتظارکرنا پڑتا تھا۔
ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور نے محکمہ پاسپورٹ حکام کو صورتحال سے آگاہ کیا تھا، 28 ہزار سرکاری عازمین حج کو گزشتہ ماہ 3 روز میں پاسپورٹ دیئے گئے۔
بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بائیو میٹرک تصدیق کا عمل متاثر ہو رہا تھا۔