ایم کیو ایم پاکستان نے آزاد حثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے والے فیصل واڈا کی حمایت کا فیصلہ کر لیا ایم کیو ایم کے عامر ولی چشتی نے سینیٹ کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرادیا۔
سینٹ انتخابات میں کاغذات نامزدگی واپس لینے کے آخری دن مجموعی طور پر دس سے زائد امیدوران نے کاغزات نامزدگی واپس لے لیے پیپلز پارٹی کے مجموعی طورپراب تک چھ امیدوار دستبردار ہوچکے ہیں۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار عاجزدھامرا،مسرت نیازی،گہنوراسران نے کاغذات نامزدگی واپس لےلئے جاوید نایاب لاغاری،سریندرولاساٸی اور ڈاکٹرکریم خواجہ بھی الیکشن سے قبل دستبردار ہوگئے۔
ایم کیو ایم کے رہ نما شبیر قائم کا کہنا تھا کہ فیصل واڈا کی حمایت کے بارے پارٹی کا درست فیصلہ ہے ہم نے ووٹ ضائع ہرنے کے بجائے فیصل واڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ فیصل واڈا نے ایم کیو ایم سے وعدہ کیے ہیں وہ پورا کرے گے۔