گرین پاکستان انیشیٹیو کے تحت صحرائے چولستان میں زراعت کی بحالی جوکہ گرین پاکستان انیشیٹیو، جو کہ لمز (LIMS) کے زیر قیادت ہے،صحرائے چولستان میں زراعت کو بحال کرنے پر مرکوز ہے۔
یہ انیشیٹیو کھیتی باڑی اورمویشیوں کےانتظام کوبہتربنانےکےلیےجدید زرعی ٹیکنالوجی کو بروئےکارلاتا ہے،اس انیشیٹیو کے ذریعےکسانوں کو پانی اور بجلی جیسے اہم وسائل فراہم کئے جاتے ہیں،تا کہ دور دراز علاقوں تک سال بھر رسائی کو یقینی بنا کرچیلنجوں سے نمٹا جا سکے۔
لمز (LIMS) نے چین سےدرآمد کی گئی سمارٹ ایگریکلچرمشینری متعارف کرائی ہے،جو کارپوریٹ فارمنگ انیشیٹیو کے تحت جدید کاشتکاری تکنیکوں کی طرف ایک اہم تبدیلی کی علامت ہے۔
لمز (LIMS) کی ابتدائی توجہ کا مرکز پنجاب کا علاقہ،چولستان ہےجو بتدریج بڑھ کر پورےملک میں بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ کے فروغ کا باعث بنے گا۔
گرین پاکستان انیشیٹیو کامقصدعالمی زرعی بیسٹ پریکٹس پرعمل پیرا ہونا،پیداواری صلاحیت کو بڑھانا اور پائیدار خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے وسائل کا موثر استعمال کرنا ہے۔