انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوگئی۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے انٹر بینک میں ڈالر کی 278 روپے 5 پیسے پر آگئی۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق گزشرہ روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 5 پیسے کی کمی ہوگئی، جس سے ڈالر 278 روپے 8 پیسے پر بند ہوا۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 6 پیسے سستا، 280 روپے 67 پیسے پر آگیا۔
خیال رہے کہ رواں ماہ کے دوران تبادلہ مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ گزشتہ ہفتے کے دوران بھی ڈالر کی قیمت میں مجموعی طور پر 64 پیسے کی کمی دیکھی گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مسلسل تیسرے روز تیزی کا رجحان ہے،آج کاروبار کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 66 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔ 100 انڈیکس 586 پوائنٹس کے اضافے سے 66500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔