امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں ایک کارگو جہاز کے ٹکرانے کے بعد 2.57 کلومیٹر لمبا اہم ٹریفک پل پانی میں گر گیا جس کے باعث پل پر موجود 8 لوگوں میں سے 6 لاپتا ہیں جبکہ دو کو زندہ نکال لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق کارگو جہاز کے آہنی پل سے ٹکرانے کا واقعہ تقریبا دوپہر ڈیڑھ بجے پیش آیا ، جہاز بالٹی مور سے اپنی منزل کی جانب روانہ ہو رہا تھا کہ پل سے جا ٹکرایا جس کے باعث پل پر موجود متعدد گاڑیاں پانی میں جا گریں ۔ جس وقت یہ حادثہ پیش آیا پل پر 8 افراد موجود تھے جن میں سے 6 فی حال لاپتا ہیں جن کی تلاش کی جارہی ہے تاہم 2 افراد کو پانی سے زندہ نکال لیا گیاہے جن میں سے ایک شخص کو ہسپتال میں علاج معالجے کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ۔
’ڈالی‘ نامی کارگو جہاز کی جانب سے پل کے ساتھ ٹکرانے سے قبل ہی جہاز میں بجلی کے مسئلے کی اطلاع دی گئی تھی اور بتای گیا تھا کہ جہاز پر کنٹرول خراب ہو چکا ہے جس کے باعث وہاں موجود اہلکاروں نے پیشگی کارروائی کرتے ہوئے ٹریفک کو پل پر جانے سے روک دیا تھا جس پر بڑے پیمانے پیمانے پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔
میری لینڈ کے گورنر ویس مور نے بریفنگ میں بتایا کہ ’ یہ لو گ ہیرو ہیں جنہوں نے جہاز کے پل سے ٹکرانے سے قبل ہی پیشگی کارروائی کی اور لوگوں کی جانیں بچائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پل کی ساخت میں بظاہر کوئی خرابی نہیں تھی ۔ دوسری جانب حکام نے یہ بھی واضح کر دیاہے کہ ابتدائی تحقیقات میں کوئی لاپرواہی سامنے نہیں آ ئی ہے ۔
میری لینڈ کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ پال وائیڈ فیلڈ نے کہاہے کہ جس وقت پل گرنے کا حادثہ پیش آیا تب عملہ پل پر مرمتی کام میں مصروف تھا ، ٹکرانے کے بعد جو گاڑیاں پانی میں جاگریں ، ،سونار کے ذریعے پتا لگاہے کہ وہ گاڑیاں 50 فٹ گہرائی میں موجود ہیں ۔
بالٹی مور کی بندر گاہ پر جہازوں کی آمدورفت مکمل طور پر غیر معینہ وقت تک معطل کر دی گئی ہے ، رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیوں کی ترسیل کیلئے سب سے مصروف امریکی بندرگاہ ہے جو کہ 202 2 کے اعدادو شمار کے مطابق ساڑھے سات لاکھ گاڑیوں کو سنبھالتی ہے ۔