ترجمان پی ٹی آئی روف حسن نے کہاہے کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف مقدمہ درج کروا رہے ہیں، اگر پولیس ہٹ دھرمی پر قائم رہی تو عدالت سے رجوع کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان روف حسن نے کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کے حوالے سے بھی کور کمیٹی میں گفتگو کی گئی ہے،آنے والے دنوں میں ملک میں شدید مہنگائی کے خدشات ہیں،عوام کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،سجاد برکی اور عاطف خان کے خلاف شدید پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے،کور کمیٹی کے ممبران نے اس کی شدید مزمت کی ہے۔