نیو ٹاؤن تھانہ راولپنڈی کے علاقہ میں نامعلوم چوروں نے وزیر تعلیم گلگت بلتستان کی سرکاری گاڑی چوری کرلی۔
تھانہ نیو ٹاؤن کی حدود سے چرائی گئی سرکاری گاڑی وزیر تعلیم گلگت بلتستان غلام شہزاد آغا کے استعمال میں تھی اور تھانہ نیو ٹاؤن نے گاڑی چوری کا مقدمہ صوبائی وزیر کی مدعیت میں درج کر لیا ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق گاڑی کی ملکیت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان کی تھی ، گاڑی کی مالیت 65 لاکھ روپے ہے۔
مدعی مقدمہ کے مطابق انہوں نے سحری کے وقت گاڑی گھر کے سامنے گلی میں کھڑی کی تھی اور صبح آٹھ بجے باہر نکلنے پر دیکھا تو گاڑی غائب تھی جسے نامعلوم چوروں نے چوری کرلیا۔