لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور اداکارہ ثنا جاوید کو ان کی سالگرہ کے موقع پر بارکباد دی ہے اور ان کے ساتھ اپنی 3 تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہیں جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق شعیب ملک نے ثنا کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے عنوان لکھا ’ہیپی برتھ ڈے ثنا شعیب ملک‘ اور محبت کا اظہار کرنے کے لیے 3 مختلف ایموجیز بھی بنائے۔
اہلیہ ثنا جاوید نے شعیب ملک کی پوسٹ پر پیار بھرا ردعمل دیا اور کمنٹ سیکشن میں لکھا، ’میرا دل‘۔
الیکشن کمیشن نےیوسف رضا گیلانی کی نشست این اے 148 ملتان خالی قرار دیدی
شعیب ملک کے پیغام کے بعد فوری ایک صارف نے کمنٹ کیا جس میں اس نے کہا کہ ’تو بہ رمضان کا تو احترام کرو‘۔
ان تصویروں میں شعیب ملک نے سیاہ شرٹ جبکہ ثنا جاوید نے آسمانی و سفید پرنٹڈ سلیولیس شرٹ پہنی ہوئی ہے۔ ان دونوں کے سامنے میز پر ایک گلدستہ رکھا بھی دیکھا جاسکتا ہے۔اپنی اہلیہ کی سالگرہ کے موقع پر شعیب ملک کی جانب سے کی گئی اس پیار بھری پوسٹ کو پاکستان اور بھارتی میں سوشل میڈیا صارفین شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے اپنی پہلی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو طلاق دینے کے بعد رواں برس 20 جنوری کو ثنا جاوید سے اپنی شادی کا اعلان کیا تھا۔ ان کی شادی کو 2 ماہ گزر چکے ہیں مگر اس کے باوجود سوشل میڈیا صارفین ان دونوں کو مسلسل شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔