پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد عہدے سے مستعفی ہوگئے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ میں ایک بار پھر استعفوں کی خبریں زیر گردش ہیں جبکہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے آنے کے بعد پہلا استعفی آ گیا ہے۔
پیر کے روز پی سی بی کے ڈائریکٹر کمرشل بابر حامد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں اور بورڈ کے مزید ڈائریکٹرز کے بھی استعفوں کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق چند روز قبل چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے ڈائریکٹرز کے ساتھ میٹنگ کی تھی اور کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ لی تھی۔
میٹنگ کے دوران چیئرمین محسن نقوی نے ڈائریکٹر کمرشل مارکیٹنگ اور اسٹیٹ کو ریونیو جنریشن کا پلان تیار کا ٹاسک دیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بابر حامد کے مینجمنٹ سے اختلافات استعفی کی وجہ بنے ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ میں مزید استعفوں کی بازگشت ہے۔