پیٹرول اور ڈیزل پر تیل کمپنیوں اور ڈیلرز نے مارجن مزید بڑھانے کا مطالبہ کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ملکی آئل انڈسٹری نے بھی تیل مہنگا کرنے کی تلوار لٹکا دی، پیٹرولیم ڈیلرز اور آئل کمپنیز ایڈوائزری کمیٹی کے دو مطالبے سامنے آگئے۔
پیٹرولیم ڈیلرز کی تنظیم نے مارجن بڑھانے کیلئے وزیر پیٹرولیم کو خط لکھ دیا، خط میں آئل کمپنیز کمیٹی نے تیل کی قیمت کے تعین کا پرانا نظام بحال کرنے کا مطالبہ کردیا۔
خط کے متن کے مطابق کاروباری لاگت بڑھی ہے، ستمبر 2023 سے ڈیلر مارجن نہیں بڑھا، تیل کی قیمت کے تعین کے وقت ڈالر کا کرنٹ ریٹ اپلائی کیا جائے، ڈالر کے 15 روزہ اوسط ریٹ سے تیل کی قیمت کا تعین نہ کیا جائے۔