گیس کی قیمت میں حالیہ اضافے پر وزیراعظم نے اظہار برہمی کرتے ہوئے اوگرا اور گیس کمپنیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینےکا فیصلہ کیا ہے۔
وزیراعظم نےوزارت توانائی کوایک سے 3 ماہ میں 16 ٹاسک مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے،ایک ماہ میں گیس کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ کے فرانزک آڈٹ کی رپورٹ پیش کرنےکی ہدایت کردی۔
وزیراعظم نےتین ماہ میں گیس انفرا اسٹرکچر،گیس چوری اورناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنےاورایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبےکی مانیٹرنگ کیلئے فوری طورپربین الوزارتی کمیشن قائم کرنےکی بھی ہدایت کردی گئی۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے ایک ماہ میں سرپلس بجلی کےاستعمال کیلئے نئےانڈسٹریل زون تیار کرنے کا پلان پیش کرنے اور دو ہفتوں میں پاوراور پٹرولیم ڈویژن کو گردشی قرضہ کا حل تیار کرنے کی ہدایات کیں ہیں۔
اس کے علاوہ وزیراعظم نے دو ہفتوں میں گیس انفرا اسٹرکچر،گیس چوری اور ناقص کارکردگی کی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔