وطن کیلئے جان کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو پوری قوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے
لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی انتہائی نڈر افسر تھے جنہوں نے وطن عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا،لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید نے 17 مارچ 2024 کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشتگردوں کے خلاف دفاع وطن میں بہادری سے لڑتےہوئےجام شہادت نوش کیا،انکاتعلق کراچی سے ہے،شہید نےسوگواران میں بیوہ، والدین اور دو بچےچھوڑے۔
لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کے والد نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ
مجھے میرے بیٹے کاشف علی کی شہادت پر بہت فخر ہےجب میرا بیٹا شہید ہوا اس وقت وہ روزے کی حالت میں تھا،میرے لیے یہ بہت فخر کی بات ہے کہ میرے بیٹے نے بہت سےلوگوں کی جانیں بچائیں،ایک باپ کی حیثیت سے مجھے اس کے جانے پر بہت دکھ اور افسوس ہے مگر فخر بھی ہے
میرے بیٹے نے کہا تھا میں اسی ملک کے لیےشہید ہونا چاہتا ہوں شاید وہی لمحہ تھا جب اللہ نےاس کی خواہش کو قبول کیا،میری اللہ تعالی سے دعا ہے کہ اللہ تعالی میرے بیٹے کی شہادت کو قبول فرمائے
لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہیدکےبیٹےکا کہنا تھا کہ مجھے بہت فخر ہےکہ میرے بابا نےاس ملک کےلیےجان دی،بابا نےآخری سحری ہم سب کے ساتھ کی تھی،میرے بابا کی خواہش تھی کہ میں بھی فوج میں جاؤں اور اس ملک کے لیے اپنی جان قربان کروں۔
شہید کےبھائی نے اپنےجذبات کااظہارکرتےہوئےکہا اللہ نےمجھےایسا بھائی دیا جن پر میں قیامت تک فخرکرسکتا ہوں،جو انہوں نے چاہا انہوں نے حاصل کیا، اللہ نے ان کو سب عطا کردیا،وہ اللہ کےقریب ترین بندوں میں سےتھےتب ہی اللہ نے ان کو اتنا بلند درجہ عطا فرمایا،میرےبھائی کو رمضان کےمہینے میں شہادت حاصل ہوئی، اس نےمسکراتے ہوئے اپنی جان اس ملک کے لیے قربان کر دی۔
لیفٹیننٹ کرنل کاشف علی شہید کی یہ قربانی ہماری آنے والی نسلوں کیلئے مشعل راہ ہے۔