گورنمنٹ کالج یونیورسٹی ( جی سی ) لاہور میں خاتون کی جانب سے استاد پر تشدد کے معاملے میں بڑی پیشرفت سامنے آگئی۔
جی سی یونیورسٹی کی جانب سے انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے استاد کو معطل کر دیا گیا ہے جبکہ انتظامیہ نے نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا کہ واقعے کی تحقیقات مکمل ہونے تک استاد کو کلاسز لینے کی اجازت نہیں ہو گی۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ انگریزی ڈیپارٹمنٹ کے استاد کو وقتی طور پر معطل کر رہے ہیں، جب تک تحقیقات مکمل نہیں ہوتی استاد کو کلاسز لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ واقعے سے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے امیج کو نقصان پہنچا، واقعےسےمتعلق تحقیات مکمل ہونے تک کسی کوبیان دینے کی اجازت نہیں۔
یاد رہے کہ 19 مارچ کو خاتون نے یونیورسٹی میں داخل ہو کر استاد پر تشدد کیا تھا اور ان پر ہراسانی کا الزام لگایا تھا۔