پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
رمضان میں پنجاب بھر کے قیدیوں کی سزا میں 90 روزکی کمی کی گئی جس کا صوبائی حکومت کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سنگین جرائم میں قید قیدیوں کو رعایت نہیں ملے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جو قیدی پہلے ہی سزا میں رعایت لے چکے ہیں انہیں مزیدرعایت نہیں ملے گی اور ریاست کیخلاف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں کی سزا میں کمی نہیں ہوگی۔
فرقہ واریت ، منشیات ، زیادتی میں ملوث قیدیوں کو بھی رعایت نہیں ملےگی جبکہ ڈکیتی اور اغوا میں ملوث قیدیوں کو بھی یہ سزا میں رعایت حاصل نہیں ہوگی۔
بغاوت اور جاسوسی میں ملوث قیدیوں کی بھی سزا میں کمی نہیں ہوگی۔