ملک کے بیشتر شہروں میں برائلر گوشت کی قیمتوں میں یکمشت بڑا اضافہ کردیا گیا۔
تفصیلات کے مابق بڑھتی مہنگائی سے عام آدمی پریشان ہے۔ لاہور میں فی کلو مرغی کی گوشت کی قیمت میں دو روز میں 32 روپے اضافے کے بعد 612 روپے تک پہنچ گئی جبکہ پھلوں اورسبزیوں کے ریٹ بھی عام آدمی کی پہنچ سے دورہیں۔
لاہور میں پیاز 200روپے کلو، کچنار 300 روپے کلو، شملہ مرچ 400 روپے کلو، سیب 250روپے کلو، خربوزہ 200روپے کلو، سٹوبری 300روپے کلو، کیلا200روپے درجن فروخت ہو رہا ہے
دوسری جانب پشاور میں ہائی کورٹ کے نوٹس پر سبزیوں کی قیمتیں تو نیچے آنا شروع ہوگئی ہیں تاہم زندہ مرغی کے ریٹ نیچے آنے کا نام نہیں لے رہے۔ مرغی کے نرخ 450 روپے فی کلو پر پہنچ گئے۔
ضلعی انتظامیہ کا دعوی ہے کہ گراں فروشی کے خلاف مہم جاری ہے اور ایک ہفتے کے دوران 500 سے زائد افراد کو گرفتار اور سیکڑوں کو جرمانہ کردیا گیا تاہم اس کا کا فائدہ عوام تک نہیں پہنچ رہا۔