حیدرآباد میں انڈس ہائی وے پر خانوٹ کے قریب مبینہ ڈاکوؤں کی گاڑی الٹ گئی، گاڑی میں سوار تین افراد موقع پر چل بسے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے استعمال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق خانوٹ کے قریب پولیس نے دوران گشت مشتبہ گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی، جوابی فائرنگ اور تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں کی گاڑی کنٹرول سے نکل کر کھائی میں جاگری، جس کے باعث تین افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال کردیا، اس موقع پر ایس ایس پی جامشورو کا کہنا تھا کہ لاشوں کی شناخت کے بعد کرمنل رکارڈ بھی کیا جائے گا، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے، واقعے کا مقدمہ بھی درج کیا جائے گا۔