ن لیگ کے رہنما رانا ثناء اللہ نے کہاہے کہ اگر عمران خان کاسیاسی وجود رہا تووہ باقیوں کاوجود ختم کردیں گے، باقیوں کاسیاسی وجود رہا تو بانی پی ٹی آئی کاسیاسی وجود ختم ہوجائےگا۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ نے سماء نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف یامیرا بانی پی ٹی آئی سے ذاتی جھگڑا نہیں، عمران خان چاہتے ہیں کہ ان کے مخالفین نہ رہیں ،بانی پی ٹی آئی سیاست سے ریٹائر ہو جائیں تو ہمارا ان سے کیا واسطہ ؟ ، وہ اسٹلبشمنٹ کو کہتے تھے کہ اپوزیشن کا سیاسی وجود ختم کیا جائے، بانی پی ٹی آئی ہماراسیاسی وجود ختم کرناچاہتاہےپھرہماری بھی سوچ وہی جاتی ہے، ورنہ ہم ملکرچلناچاہتےہیں لیکن وہ دوسروں کو ساتھ لے کر چلنے پر یقین نہیں رکھتے ، اگر عمران خان کاسیاسی وجود رہا تووہ باقیوں کاوجود ختم کردیں گے، باقیوں کاسیاسی وجود رہا تو بانی پی ٹی آئی کاسیاسی وجود ختم ہوجائےگا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دوسروں کوساتھ لیکرچلنےپریقین نہیں رکھتے،انہیں سزاؤں سے نقصان نہیں ہوا،ہمدردی ملی ہے، بانی پی ٹی آئی کوسیاسی طورپربےنقاب کرناچاہیے،ہم اس فتنےکوبےنقاب اوراس کا بندوبست کریں گے،حکمت عملی دولفظوں میں بیان نہیں کی جاسکتی،اس پرہماری جماعت میں میٹنگزہوئی ہیں،9مئی کےملزمان کیخلاف جس طرح کارروائی ہونی چاہیےتھی نہیں ہوئی۔