فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سالانہ بنیادوں پر9.8فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جولائی سےفروری 2024 تک کی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے مجموعی طور پر314.7 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک کا ارسال کیا جو گزشتہ مالی سال کے اسی مدت کے مقابلے میں9.8فیصد زیادہ ہے۔
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 286.7 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے مہینے میں فرانس میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 34.9 ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 33 اعشاریہ 9 ملین ڈالر تھا۔
واضح رہے کہ جاری مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے مجموعی طور پر 18.02 ارب ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا ہے۔